Pages

Friday, June 15, 2012

امریکہ سے عوامی نفرت۔آخر کیوں؟, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
امریکہ سے عوامی نفرت۔آخر کیوں؟

قارئین ! مسئلہ ذرا گھمبیر ہے۔ نفرت کس سے، امریکہ سے یا امریکیوں سے؟ امریکی پالیسیوں سے یا امریکی حکومت سے ؟ امریکی فوج سے یا اس کے پالیسی ساز ادارو ں سے؟ کچھ ملغوبہ ہے۔ کسی جگہ گفتگو کے دوران ایک نوجوان نے بڑے واضح انداز میں کہا کہ امریکی پالیسیوں سے نفرت اور امریکہ جاکر تعلیم یاروزگار حاصل کرنا متضاد چیزیں ہیں ان کو عکس نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کرناچاہئے۔11/9کے واقعے کے بعد درحقیقت پاکستان ایک دلدل میں پھنسا چلا گیا جس سے چھٹکارے کا بظاہر کوئی راستہ نظر بھی نہیں آتا ۔افغانستان کے خلاف امریکی کارروائی کیلے زبردست امداد کے باوجود Do Moreکا نعرہ ہمیشہ لگایا گیا۔پھر ساتھ ہی ڈرو ن حملوں کی بارش کی گئی جس نے رد عمل پیدا کرنا شروع کیا جو بالآخر پاکستانی طالبان کے روپ میں سامنے آگئے ۔جن کا سخت گیر موقف انتہا پسندی کی ایک نئی صورت لے کر سامنے آیا۔ پھر خود کش حملوں کی ایک لہر شرو ع ہوئی جس میں کئی بے گناہ مارے گئے ۔ اور اب مسئلہ بلیک واٹر کا گرم ہے۔

مگر اس سارے منظر او رکھیل میں پاکستانی عوام اس حوالے سے متفق ہیں کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواریوں کا ہی ہاتھ ہے۔ ہر سامنے آنے والا رائے عامہ کا جائزہ اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ کے خلاف عوام کے جذبات یکساں ہیں۔ ناک کو کہیں سے بھی مروڑ ا جائے اور جیسا بھی مرو ڑا جائے جواب ایک ہی ہے۔گیلپ پاکستان کی مدد سے 13اگست کو الجزیرہ کا ایک سروے منظر عام پر آیا ۔ جس میں ترتیب کے لحاظ سے سب سے آخری سوال یہ بتایا گیا جو ہمارے نزدیک سب سے اہم تھا۔ آپ کے خیال میں ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ کون ہیں، پاکستانی طالبان ،امریکہ یا بھارت .....؟ تو جواب میں بالترتیب 59فیصد نے امریکہ کو ہی سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

http://newageislam.com/urdu-section/امریکہ-سے-عوامی-نفرت۔آخر-کیوں؟/d/1750


0 comments: