Pages

Saturday, June 16, 2012

میر واعظ کی حقیقت پسندی, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
میر واعظ کی حقیقت پسندی
سلیم شیرازی

کشمیر کے روحانی ،سیاسی رہنما جناب میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری تحریک کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ یہ تحریک پر امن رخ اختیار کرے اور اس پر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا لیبل اتار پھینکا جائے۔ حضرت میر واعظ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کے کشمیری تحریک کو اپنی کامیابی کے لئے بندوق اور جہادیوں کو پوری طرح مسترد کرنا ہوگا۔ جناب میر واعظ کے یہ تاثرات اس لئے بھی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کہ انہوں نے اپنے سفر امریکہ کے دوران پاکستان کے صدر مملکت جناب آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی ۔اس ملاقات کے دوران جہاں انہوں نے جناب زرداری سےگفتگو کے دوران دوٹوک الفاظ میں کہا جہاں کشمیر کی تحریک کو حکومت ہند کی خونریزی سے لہولہان ہونا پڑا ہے وہیں دوسری طرف جہادی تنظیموں اور ان کے پرتشدد سیاست سے بھی مظلوم کشمیریوں کی تحریک کو شدید نقصان پہنچا ہے اس لئے کشمیریوں او ران کے تحریک کوانتہا پسندی دہشت گردی اور تشدد کا راستہ ترک کر کے مذاکرات کا پر امن راستہ اختیار کرنا ہوگا کہ کشمیر کی تحریک سے سخت گیر عناصر کا اخراج اس تحریک کی سرخروئی کے لئے از حد ضروری ہے۔

میر واعظ کے یہ ارشاد ات اس امر کے غماز ہیں کہ اب کشمیر کی حقیقت پسند قیادت نے زمینی سچائیوں کو محسوس کرلیا ہے اور اب وہ اپنی مجبوریوں ،مصلحتوں اور حدود کے ادراک کے ساتھ حکومت ہند سے گفتگو کے ذریعہ اپنے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے خواہاں ہیں اور اس کے لئے اب وہ اپنے تشدد کے دیرینہ موقف سے بھی دست بردار ہونے کے لئے تیار ہیں۔یادرہے کہ میر واعظ نے اب سے کچھ ہی عرصہ قبل کہا تھا کہ کشمیر کےمسئلوں کے حل کے لئے تشدد کا راستہ اختیار کرنے کے زمانے گزرگئے ۔ اب مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کا سہارا ناگزیر ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پوری طرح محسوس کرلی ہے کہ تشدد اور انتہا پسندی ان کے مسائل کا حل نہیں ہوسکتی ،اس لیے اب انہیں بندوق کو خیر آباد کہہ کر پر امن مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

http://newageislam.com/urdu-section/میر-واعظ-کی-حقیقت-پسندی/d/1839


0 comments: