Pages

Tuesday, June 19, 2012

مدارس کے نصاب میں تبدیلی کیوں ضروری؟, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
مدارس کے نصاب میں تبدیلی کیوں ضروری؟

مفتی یا سرندیم قاسمی

مدارس عربیہ کے نصاب تعلیم کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں بہت کچھ لکھا بھی گیا ہے اور بہت کچھ کہا بھی گیا ہے،لیکن ابھی تک اس بحث کو کوئی اطمینان بخش رخ نہیں مل سکا اور نہ کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا، جو لگ نصاب تعلیم کے مسئلے پر اظہار کرتے رہے ہیں ان میں ایسے لوگوں کی کثرت ہے جو اس نصاب کو کسی بھی لائق نہیں سمجھتے ،دوسری طرف ایسے لوگ ہیں جو اس نصاب کو منزل من اللہ سمجھ کر ادنیٰ تبدیلی بھی گوارا نہیں کرنا چاہتے ، اس طرح یہ مسئلہ انتہا پسندی کے دوپالوں کے درمیان پھنس کر عقدۂ لایخل بنا ہوا ہے اور اب صورت حال یہ ہے کہ دونوں گروہ اپنے اپنے نقطہ نظر پر مصر ہیں ، ایک طرف وہ جدید تعلیم یافتہ طبقہ جو اس بات پر اصرار کررہا ہے نصاب میں کچھ ایسی تبدیلی ہوکر مدرسے سے فارغ ہونے والے طالب علم کے سامنے تمام راستے کھلے رہیں، خواہ وہ ڈاکٹر بن جائے یا انجینئر ،یا پھر کسی دوسرے میدان کا انتخاب کرلے۔ ظاہر ہے اس طرح کی کوئی تبدیلی مدارس اور ان کے مقصد کے سراسر خلاف ہے۔ دوسری طرف اساتذہ مدارس کا ایک طبقہ اس بات سے خائف رہتا ہے کہ نصاب میں ترمیم وتبدیلی کی صورت میں ایسی کتابیں اور چند ایسےعلوم پڑھانے پڑسکتے ہیں جو انہوں نے خود نہیں پڑھے ،ایسی کتابیں پڑھانے کے لئے محنت کرنے سے بہتر یہ ہے کہ نصاب کو جوں کا تو ں رکھا جائے اور وہی پیچیدہ اور مشکل وادق کتابیں شروحات کی مدد سے رٹ کر طلبہ کے سامنے سنادی جائیں جو انہوں نے پڑھی ہیں، ان دومتضاد نقطہ ہائے نظر کی وجہ سے ہی نصاب تعلیم کے تعلق سے ہونے والی بحث کبھی نتیجہ خیز نہیں ہوسکی۔ صورت حال یہاں تک آپہنچی کہ مدارس کے فارغین کی ایک بہت بڑی تعداد سے عصری علوم کو سمجھنے کی تو کیا امید کی جاتی ، خود جس میدان میں انہوں نے آٹھ سال لگائے ہیں اس میدان کےعصری نقاضوں کو بھی پورا کرنے سے وہ قاصر ہیں۔

http://newageislam.com/urdu-section/مدارس-کے-نصاب-میں-تبدیلی-کیوں-ضروری؟/d/2355


0 comments: