Pages

Friday, June 15, 2012

’اقبال سمّان’ کے خلاف بی جے پی کی مہم, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
’اقبال سمّان’ کے خلاف بی جے پی کی مہم
آتمہ دیپ

جناح تنازعہ سے پریشان بی جے پی کے لیڈر گرجا شنکر شرما نے ایک اہم سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے ملک کی تقسیم کے لئے جناح کے ساتھ ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا‘ ترانہ کے خالق علامہ اقبال کو بھی قصور ٹھہراتے ہوئے ان کے نام اقبال ایوارڈ دیئے جانے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ یہ سالانہ ایوارڈ مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے 87۔1986 سے دیا جارہا ہے۔

مسٹر شرما نے وزیر اعلیٰ کو لکھا ہے کہ کانگریس کی موتی لال وورا سرکار نے مسلمانوں کی ناز برداری کی پالیسی کے تحت یہ ایوارڈ شروع کیا تھا۔ بی جے پی سرکار کو ا یسے شخص کی یاد میں ایوارڈ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جس کی تصویر ایسے فرقہ پرست شخص کی ہے جس نے متحدہ ہندوستان کو فرقہ پرستی کی بنیاد پر تقسیم کر کے پاکستان بنانے کے لئے نقشہ تیار کیا۔ اقبال نے پاکستان کے تصور کوفروغ دیا اور ا س حالت می ں لئے گئے کہ کچھ ہی عرصے میں ان کا خواب پورا ہوگیا۔ اس لئے اقبال کے نام پر ہرسال دیا جانے والا دولاکھ روپے کا یہ انعام فو راً بند کردینا چاہئے۔

بی جے پی لیڈر نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور وزیر ثقافت کو لکھنے کے علاوہ یہ معاملہ اسمبلی میں بھی دوبارہ اٹھایا ہے ۔ دونوں بار ان کی پارٹی کی سرکار کا مطالبہ تسلیم کرنے کو راضی نہیں ہوئی ۔پہلے جواب میں وزیر ثقافت لکشمی کانت شرما نے انہیں بتایا کہ اس معاملے کی جانچ جارہی ہے۔ مگر حکومت کی طرف سے ابھی تک اقبال ایوارڈ بند کئے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ دوسرے جواب میں وزیر نے شرما کو بتایا ک کسی بھی ایوارڈ کو روکنے یا بند کرنے کی بلاوجہ کوشش کی گئی یا فیصلہ لیا گیا تو ملکی سطح پر اس کا رد عمل ہوسکتا ہے۔ ایسے ناپسند یدہ فیصلہ سے ریاستی حکومت کی شبیہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ اس لئے سبھی ایوارڈ ز کو نہ صرف قائم رکھنے کی ضرورت ہے، بلکہ ان کے وقار کو اور بڑھانے کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔ وزیر ثقافت نے شرما کوجانچ کے نتائج سے باخبر کرتے ہوئے لکھا کہ مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے تخلیق ادب کے مختلف پہلوؤں کے لئے قائم کئے گئے مختلف ایوارڈ وں میں اقبال سمان بھی شامل ہے۔ یہ ایوارڈ 87۔1986 سے اب تک برابر دیا جارہا ہے۔ اردو ادب میں تخلیق کے لئے قائم یہ ایوارڈ ملک کا باوقار ایوارڈ ہے۔ اب تک اردو کے کئی ادباء وشعراء یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ اسے بند کرنے کا کوئی سبب نہیں ہے۔ حکومت میں تبدیلی کے باوجود ان سبھی ایوارڈ وں کا وقار باقی ہے۔ کسی ایوارڈ کو روکنے پابند کرنے کا فیصلہ حکومت کے دل میں کبھی نہیں آیا۔


http://newageislam.com/urdu-section/’اقبال-سمّان’-کے-خلاف-بی-جے-پی-کی-مہم/d/1850

0 comments: