Pages

Thursday, June 14, 2012

چندر موہن کو مسلمان بتانے والے کٹھ ملاّ کی ا ب اس کے ارتداد کا فتویٰ جاری کریں گے؟, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
چندر موہن کو مسلمان بتانے والے کٹھ ملاّ کی ا ب اس کے ارتداد کا فتویٰ جاری کریں گے؟

لدھیانہ 3اگست : ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ چندر موہن عرف چاند میاں کی طرف سے دوسری شادی کرنے کیلئے کئے گئے جھوٹے قبول اسلام کے ڈرامے کا اس ہفتے اس وقت ڈراپ سین ہوگیا جب چند موہن نے حصار کے ایک مندرمیں بشنوئی دھرم گرو کے سامنے دوبارہ ہندو بشنوئی دھرم اپناتے ہوئے شدھی کرن کروالیا، گزشتہ چار روز ہوئے اس شدھی کرن پر چند موہن کو مسلمان بتانے والے چند کٹھ ملا ؤں کی جانب سے کوئی رد عمل نہ ہونے پر آج مجلس احراراسلام ہند کے قومی صدر اور پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چند رموہن کے ہاتھوں اسلام کو فروخت کرنے والے کٹھ ملا شریعت اسلامیہ کے مجرم ہیں، آج یہاں جامع مسجد لدھیانہ میں بلائی گئی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا ہم نے تو حالات اور حقیقت کے مطابق اس وقت ہی فتویٰ جاری کردیا تھا کہ چند موہن مسلمان نہیں ہے اس نے صرف قانون سے بچ کر عیاشی کے لئے مسلمان ہونے کیا سرٹیفیکٹ لیا ہے ایسے انسان کو مسلمان نہیں مانا جاسکتا، شاہی امام نے کہاکہ جب ہم نے چاند محمد ثابت کرنے کے لئے اسلامی شریعت کی مخالفت کی بلکہ اس فتویٰ کے خلاف نام نہاد بیان بازی بھی تادیر جاری رکھی ، پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے اسلام کو چاندی کے چند سکو ں کی خاطر فروخت کرنے والے کٹھ ملاؤں پر برستے ہوئے کہا کہ چند موہن کو چاند محمد ثابت کرنے والے کہاں ہیں اب ان کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہم نے اسے مسلمان مانتے ہی نہیں تھے ان کٹھ ملاؤں نے اسے مسلمان مانا اس کی امداد کی کیا اب یہ اسلام کے مطابق اس کے ارتداد کا فتویٰ جاری کریں گے؟

http://newageislam.com/urdu-section/چندر-موہن-کو-مسلمان-بتانے-والے-کٹھ-ملاّ-کی-ا-ب-اس-کے-ارتداد-کا-فتویٰ-جاری-کریں-گے؟/d/1602


0 comments: