Pages

Friday, June 15, 2012

فیصل آبادی مگر مچھ, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
فیصل آبادی مگر مچھ
آپ اگر فیصل آباد میں شیخوپورہ روڈ پر جائیں تو آپ دس منٹ بعد گٹ والا پہنچ جاتے ہیں یہ فیصل آباد کے شہریوں کا پکنک پوائنٹ ہے یہ پوائنٹ آربی نہر پر واقع ہےاس میں ایک چھوٹی سی جھیل او ر چھوٹا سا چڑیا گھر بھی ہے فیصل آباد کی بے شمار فیملیز چھٹی کے دن یہاں پکنک مناتی ہیں، پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے لوگوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے یہاں مگر مچھوں کا ایک چھوٹا سا تالات بنادیا تھا، اس تالات میں 24مگر مچھ تھے، یہ تالاب خانو والہ نہر کے منسلک ہے، نہر کا پانی تالاب میں آتا ہے اور تالاب سے نہر میں واپس چلاجاتا ہے اور مگر مچھ اس پانی میں تیرتے رہتے ہیں ۔مگر مچھوں کے اس تالاب سے دودن قبل ایک دس فٹ لمبا مگر مچھ غائب ہوگیا یہ ایک خوفناک سنسنی خیز اور پریشان کن خبر تھی کیونکہ مگرمچھ خونخوار جانور ہوتا ہے اور یہ سالم گائے تک نگل جاتا ہے اور ایسے خونخوار جانور کاغائب ہوجابا حقیقتاً پریشان کن تھا۔ مگر مچھ کہاں چلا گیا؟ اس کے بارے میں تین امکانات ہوسکتے ہیں ،یہ مگر مچھ تالاب سے نہر میں پہنچ گیا جس وجہ سے نہر کے کناروں پرموجود تمام گاؤں خطرے کا شکار ہوگئے۔ دو یہ مگر مچھ تالاب سے نکل کر جھاڑیوں میں چھپ گیا جس کی وجہ سے یہ پورے فیصل آباد کیلئے خطرہ بن گیا ا ور تین وائلڈ لائف کےکسی اہلکار نے یہ مگر مچھ تالاب سے نکال کرکسی ضرورت مند کو فروخت کردیا اور یہ ضرورت مند اب اس کی چربی سے تیل بنائے گا اسے اپنے کسی سیاسی مخالف پر چھوڑ دے گا یا پھر اسے ذاتی تالاب میں رکھ کر پوری زندگی اس کے ساتھ کھیلتا رہے گا بہر حال فیصل آباد پولیس فیصل آباد کا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور فیصل آباد کے شکاری بڑی شدومد کے ساتھ مگر مچھ کو تلاش کررہے ہیں، نہر کے کنارے واقع تمام دیہات میں بھی بار بار اعلان کرایا جارہا ہے ‘‘ آپ نہر کے کنارے جانے اور اپنے جانوروں کونہر لے جانے سے پرہیز کریں ’’فیصل آباد کے لوگوں کو بھی خطرے سے آگاہ کیا جارہا ہے اور وائلڈ لائف کے اہلکار بڑی سرگرمی کے ساتھ مگر مچھ کو جھاڑیوں ‘ٹوے بٹوں ’ جانوروں کے باڑوں اور حتیٰ کہ درختوں پر تلاش کررہے ہیں۔
http://newageislam.com/urdu-section/فیصل-آبادی-مگر-مچھ/d/1849

0 comments: