Pages

Tuesday, June 19, 2012

ضمیر کی آواز : پہلی قسط, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
ضمیر کی آواز : پہلی قسط

تعارف

ڈاکٹر سید جعفر احمد

جنوبی ایشیا کی اس دیوانگی اور شوق تباہی کے آگے بند کون باندھے گا ؟ اور کون جنوبی ایشیا کو امن بھائی چارے، افہام و تفہیم اور بقائے باہمی کا متبادل راستہ دکھانے کا کام کرے گا؟بدقسمتی سےدونوں ملکوں کے ریاستی ڈھانچے اور ریاستی اداروں میں متمکن افراد ہمیں روشنی کی کوئی کرن نہیں دکھاتے ۔ یہ ادارے اور افراد مسئلے کا حل یوں نہیں دے سکتے کہ یہ خود مسئلے کا حصہ ہیں۔ تب امید کی کرن کہاں؟ حالات کیوں کربدل سکتے ہیں ؟ تصورات میں تبدیلی کس طرح سے آسکتی ہے ؟ حال ہی میں مشہور عرب دانشور ایڈورڈ سعید نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ایک نکتے کی بات کہی ہے ۔برسہا برس کی آویز ش عرب اسرائیلی تنازعے ،عالم عرب میں امریکہ کے نفوذ اور عربوں کے بکھرتے ہوئے شیراز ے کے تناظر میں ایڈورڈ سعید کا کہنا ہے کہ شرق اوسط کو ایک عرب متبادل کی ضرورت ہے۔ یعنی خود عالم عرب ہی سے ابھرنے والا ایک نیا طرز فکر ،ایک نیا پیرا ذائم ۔ یہ عرب متبادل ہی عربوں کے آج کے داخلی و خارجی ماحول کو تبدیل کرسکتا ہے ۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کو بھی آج ایک جنوبی ایشائی متبادل کی ضرورت ہے جو ہماری موجودہ تنگ نظری کے مقابل ہم کو ایک وسیع تر تناظر اور اپنے اجتماعی مفادات کا ایک حقیقی اور گہرا شعور فراہم کرسکے۔ جو ہم کو ایک ایسا ورلڈ یودے سکے جس کے دائرے میں ہم جنوبی ایشیا کے امکانات کو سمجھ سکیں ۔ یہ متبادل ایسا ہو جو ہمیں اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعے اور ایک دوسرے کو صفحہ ہستی سےمٹائے بغیر حل کرنے کا طریقہ تجویز کرسکے۔

اگر یوں ہے تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ جنوبی ایشیائی متبادل جو ہم کو امن و آتشی اور پرانے امن بقائے باہمی کے راستے پر ڈال سکے اور ہم کو ہوس جنگ سےباز رکھ سےا ،پیداکس طرح سے ہو ؟ یہ کام وہ اہل دانش ہی کرسکتے ہیں جن کی آنکھوں پر تعصب کے پردے نہیں پڑے اور جو جنوبی ایشیا کی ایک ارب سے زیادہ مخلوق کے حقیقی غمگسار اور ان کے پر امن مستقبل کے آرزو مند ہیں۔ خوش قسمتی سے ہندوستان اور پاکستان دونوں جگہوں پر ایک اہل قلم کی کمی نہیں ہے جو نفرتوں کی زبان نہیں بولتے ۔ جو عصبیتوں سے بلند ہوکر سوچتے ہیں اور جن کے قلم برچھیوں کا کام نہیں کرتے بلکہ جن سے امن ومحبت کی روشنی پھوٹتی ہے ۔زاہدہ حنا ایسے ہی ادیبوں اور قلمکاروں میں شامل ہیں۔

http://newageislam.com/ضمیر-کی-آواز---پہلی--قسط/urdu-section/d/2360


0 comments: