Pages

Monday, June 18, 2012

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت:چوتھی قسط, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت:چوتھی قسط


مولوی ممتاز علی کی مائیہ ناز تصنیف ‘‘حقوق نسواں’’

ثانیاً عورت کی خلقت مقتضی اس امر کی ہے کہ کوئی ایسا دشوار کام جس کے سر انجام کے لئے سالہا سال کی علی الاتصال محنت درکار ہو اور گھر بار اور اہل وعیال سے کلی علیحدگی ضرور ہو عورت کے فرائض میں داخل نہ کیا جائے۔ اس قسم کی خدمت گزاریوں سے عورتوں کو بری رکھنا ان کی علوشان کوجتلانا اور اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ گومردعورتوں سے راحت و آرام پانے کے لئے ہیں اور عورتیں مردوں سے ۔ الا عورتوں کا آرام و آسائش خدائے تعالیٰ نے زیادہ مقدم سمجھا ۔

ثالثاً ہم ہر گز کل مردوں او رکل عورتوں میں بالعموم مساوات کے قائل نہیں بلکہ اس بات کے قائل ہیں کہ مرد او ر عورت میں کوئی فرق ذاتی نہیں ہے۔ صرف عارضی اسباب سے کبھی بعض عورت بعض عورت پر او رکبھی بعض مرد بعض مردوں پر او رکبھی بعض مرد بعض عورتوں پر او رکبھی بعض عورتیں بعض مردو ں پر سبقت وفوقیت لے جاتی ہیں۔ پس چند افراد کی فوقیت سے ایک پورے طبقہ کی فوقیت دوسرے پورے طبقہ پر لازم نہیں آتی ۔غایت مافی الباب یہ ہوگا کہ جس طرح ان مردوں کی جو نبی ہوئے فوقیت یا فضیلت عورتوں پر بھی ثابت ہوگی اس لئے اس دلیل سے بھی غیر نبی مردوں اور عورت میں کوئی ایسا اصلی فرق ثابت نہ ہو ا جو کل طبقہ ذکور کی فضیلت کے ثبوت میں ذرا بھی کچھ مدد دے سکتا ۔ کیا جو عزت حضرت آمنہ کو حاصل ہے کہ ان کے شکم اور کنا ر عاطفت میں فخر عالم وعالمیان نے پرورش پائی یا جو فضیلت ہر نبی کی والدہ ماجدہ کو اس امر سے حاصل ہوئی کہ اس کے شکم سے نبی پیدا ہوا اور دنیا بھر کی تمام عورت کو حاصل ہوسکتی ہے ۔ ہر گز نہیں۔ یہ عزت جن خوش نصیب عورتوں کے لئے روز اول سے مقرر کی گئی تھی وہ انہیں ہی ملی۔ کیا ہوا کہ دنیا کی اور عورتیں بھی اسی طبقہ اناث سے ہیں جس میں سے وہ تھیں۔اسی طرح کیا یہ صحیح ہوسکتا ہے کہ جو عزت انبیا کو حضرت احدیت سے عطا ہوئی اس عزت کے کسی حصہ کو دنیا کے تمام مرد خاص اپنی طرف منسوب کریں محض اس وجہ سے کہ ہماری صورت شکل ناک کان بھی نبیوں کے سے ہیں۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔ کار پاکاں راقیاس ازخود مگیر ۔ورنشتن گرچہ ماندشیر وشیر۔

http://www.newageislam.com/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت-چوتھی-قسط/urdu-section/d/2067


0 comments: