Pages

Tuesday, June 19, 2012

بر صغیر کے سامراجی تعلیمی نظام کی ایک مختصر تاریخ, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
بر صغیر کے سامراجی تعلیمی نظام کی ایک مختصر تاریخ

عمر جاوید

لارڈ میکالے (Lord Macaulay) نے انڈیا میں انگریزی تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی ۔ اس تعلیمی نظام کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے اس نے انڈیا کا کونا کونا گھوم کربرصغیر کے تعلیمی نظام کا مشاہدہ کیا۔ وہ اپنے مشاہد ے اور ایک انگریز ی تعلیمی نظام کی انڈیا میں ضرورت کو 1835(کلکتہ) میں کچھ اس طرح بیان کرتا ہے۔

‘‘ میں نے انڈیا کے چپے چپے کو چھان مارا ہے، لیکن میں نے ایک بھی بھکاری نہیں دیکھا، ایک چور نہیں دیکھا ،بلکہ بے پناہ دولت دیکھی۔ اس ملک کے لوگ بھی اتنے سمجھدار ،قابل اور باصلاحیت ہیں کہ ان تمام خصوصیات کے ساتھ ہم کبھی بھی ان پر حکومت نہیں کرسکیں گے جب تک ہم ان کی ریڑھ کی ہڈی کو نہ توڑ ڈالیں، جو کہ دراصل ان کی روحانی اور ثقافتی روایات ہیں اور جن کو تبدیل کرنے کے لئے میرا مشورہ ہے کہ ان کا قدیم اور روایتی تعلیمی نظام اور ثقافتی اقدار کو بدل دیا جائے ۔اگر انڈیا کے لوگوں کو ہم نے یہ سمجھا دیا کہ ہمارا یعنی انگریزی نظام اور روایات ان سے بہتر ہیں تو اپنی عزت نفس کھو دیں گے اور اپنی ثقافت کوبھول کر ہماری مرضی کے مطابق ایک غلام قوم میں تبدیل ہوجائیں گے’’

ہمیں لارڈ میکالے کی اس سوچ کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے کہ لارڈ میکالے نے برطانوی حکومت کے ایک پہلے سے طے شدہ ایجنڈے کو ایک عملی شکل دی اور ایک ایسا ہدف متعین کیا جو کہ برطانوی حکومت کے(Imperialistic ) ایجنڈےکے مطابق تھا حقیقت میں برطانوی حکومت نے 1813سے ہی انڈیا کے تعلیمی نظام کے تبدیلی کے لیے ایک بجٹ مقرر کردیا تھا۔ اس تعلیمی بجٹ کی کل مالیت اس وقت ایک لاکھ انڈین روپے تھی۔

ان تفصیلات کو جاننے کے بعد کوئی بھی قابل فہم شخص اس بات کا اندازہ لگاسکتا ہے کہ اگر ہمیں اپنے روایتی ،تعلیمی، نظام، مذہبی، اقدار اور روایات کے اہمیت کا اندازہ ہوتا اور اگر ہم لارڈ میکالے کے اس منصوبے اور عزائم کو وقت سے پہلے جانچ لیتے تو شاید اس وقت برصغیر کا نقشہ اور حالات کچھ مختلف ہوتے۔

http://newageislam.com/urdu-section/بر-صغیر-کے-سامراجی-تعلیمی-نظام-کی-ایک-مختصر-تاریخ/d/2407


0 comments: