Pages

Sunday, June 17, 2012

مادر وطن کی ٹھیکیداری ،بندہ پرور کب تلک؟, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
مادر وطن کی ٹھیکیداری ،بندہ پرور کب تلک؟

پروفیسر طاہر محمود

آج آزادی کے 62برس بعد بھی ملک کے کچھ شہری یہ نہیں جانتے یا شاید جاننا چاہتے نہیں کہ اس سرزمین حکومت کس کی ہے، کسی خاص مذہب کی ،مذہبی اکثریت کی یا قانون کی؟ اور اگر بفرض محال انہیں یہ معلوم ہوکہ ہماری دستوری جمہوریت میں قانون کی حکمرانی کا اصول مسلمہ ہے تو انہیں یہ قطعاً منظور نہیں ہے۔ صورتحال جو بھی ہو، یہ حضرات دن دہاڑے ملکی نظام کے اس بنیاد ی اصول کی دھجیاں اڑاتے پھر تے ہیں اور کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ ان لوگوں کے نزدیک اس ملک میں حکمرانی غنڈہ گردی کی ہے اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہی یہاں کا قانون ہے۔ دوسری طرف شہریوں کے ایک اور طبقہ نے اپنے ذمہ یہ غیر دانشمند انہ کام لے رکھا ہے کہ غنڈہ راج کے حامیوں کو ان کے حسب منشا مواقع بہم پہنچا تے رہیں ۔ چنانچہ ایندھن ملتا رہتا ہے اور فرقہ واریت کی آگ سلگانے کا قومی فرض کفایہ پورا ہوتا رہتا ہے۔

‘‘بھارت میں یدی رہنا ہوگا تو وندے ماترم کہنا ہوگا’’ یہ وہ نادر شاہی فرمان ہے، جو ہندوستانیوں کے ایک بہت بڑے طبقہ کو شہریوں کے ایک دوسرے طبقہ کے کچھ افراد کی طرف سے وقتاً فوقتاً سنایا جاتا ہے۔ یہ فرمان حکومت وقت کا نہیں ہوتا اور نہ ہی شہریوں کی اکثریت اس کی حامی ہوتی ہے۔ اسے جاری کرنے اور منوانے کے لئے آپے سے باہر ہوجانے والے معدودے چند لوگ ہوتے ہیں، جو خود کو مادر وطن کا ٹھیکیدار مانتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ گنے چنے انصاف پسندا فراد کو چھوڑ کر شہریوں کی بھاری اکثریت دادا گیری کی خاموش تماشائی رہ کر اس سچائی سے بے نیاز رہتی ہے کہ ‘‘ارے اوجفاؤں پر چپ رہنے والوں ، خموشی جفاؤں کی تائید بھی ہے’’۔ اس فرمان کے پیچھے خالصتاً سیاسی مفاد کوشی ہوتی ہے نہ کہ مذہب یا حبّ وطن، لیکن فرمان کے مخاطبین کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اس شرارتی چال میں پھنس کر مذہبی بنیادوں پر اس کی مخالفت پر کمربستہ ہوجاتے ہیں اور پھر آگ مزید بھڑکنے لگتی ہے۔ سنسکرت اور بنگالی زبان کے ملے جلے اس قومی گیت کی نوعیت اور معافی سے بے خبر عوام دونوں ہی طرف اس کھیل کے شکار ہوجاتے ہیں۔مسلمان سمجھتے ہیں کہ انہیں غیر اللہ کا کوئی ایسا کلمہ پڑھنے پر مجبور کیا جارہا ہے ، جس کے زبان سے نکلتے ہی وہ کفر وشرک کے مرتکب ہوکر اسلام سے یکسر خارج ہوجائیں گے اور ادھر ہندؤں میں مسلمانوں کے محب وطن نہ ہونے کا بے بنیاد تاثر پیدا ہونے لگتا ہے۔

http://newageislam.com/urdu-section/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت--قسط-12/d/2106


0 comments: