Pages

Saturday, June 16, 2012

ہمارے لیڈر ہمارے لیڈر نہیں, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
ہمارے لیڈر ہمارے لیڈر نہیں

تحریک انصاف کی مجلس عاملہ سارادن اس سوال سے بحث کرتی رہی کہ عمران خان کو لاہور سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینا چاہئے یا نہیں۔اکثریت اگر چہ حامی تھی مگر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ ایک دن پہلے کپتان نے کہا تھا کہ اجلاس ہوچکے گا تو رات کے کھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ طبیعت ماندتھی اور پچاس منٹ کے طویل سفر پر دل آمادہ نہ تھا مگر وعدہ نبھانے کے لئے جانا پڑا ۔بحث تمام ہوچکی اور ہم اسے گھر چھوڑ نے گئے تو میں نے کہا:شب بستر پر دراز ہونے سے پہلے، دونفل پڑھے اور اللہ سے یکسوئی کی دعاکرے ۔سحر وہ سوکو اٹھے گا تو اس کا ذہن واضح ہوجائے گا۔ اسی کو استخارہ کہتے ہیں اور اللہ کے آخری رسول ﷺ کا فرمان یہ ہے کہ استخارہ کرنے والا کبھی نامراد نہ ہوگا۔ مجھے الجھن ہوئی کہ اس نے کوئی جواب نہ دیا۔ دوسری اور پھر تیسری بار۔آخر کاروہ مان گیا اور اس نے کہا کہ وہ ضرور دعا کرے گا۔

روحانی بالیدگی اور رہنمائی کے بغیر مسلمانوں کے لیے ذاتی اور اجتماعی زندگی میں نجات کا کوئی راستہ نہیں ۔ جو تقدیریں بناتا ہے ، وہی تقدیریں بدلتا ہے۔ وہی تو بہ قبول کرتا ہے اور وہی ظلمتوں میں راہ دکھاتا ہے ۔قرآن کریم میں ہے‘‘اللہ مومنوں کا ولی ہے،تاریکی سے وہ انہیں روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور شیطان کفّار کا ولی ہے، روشنی سے وہ انہیں تاریکی میں لے جاتا ہے ’’ ۔سلطان محمود غزنوی کبھی کامران نہ ہوتے ،اگر ہندوستان پر حملہ کرنے سے پہلے ۔جس کے حکمرانوں نے غزنی کی رعایا کو عذاب میں مبتلا کررکھا تھا۔حضرت علی بند عثمان ہجویری (داتا گنج بخشؒ ) کی خدمت میں حاضر نہ ہوتے ۔شہاب الدین غوری خیرہ کن فتح حاصل نہ کرپاتا ،اگر یلغار سے پہلے اس کے پیامبر خواجہ معین الدین چشتیؒ سے وہ ورسم نہ بڑھاتے۔ بلبن کبھی تاجدار نہ ہوتا ،اگر فرید الدین شکر گنج ؒ اس کی پشت پر اپنی پوری تائید کے ساتھ کھڑے نہ ہوتے ۔ دیبال پور کے نواح سے اس کا لشکر گزررہا تھا اور تب یہ دہلی کی شاہراہ تھی۔ لشکریوں نے اصرار کیا کہ وہ اپنے عصر کے سب سے بڑے سکالر اور روحانی پیشوا کی زیارت کئے بغیر نہ جائیں گے ۔صوفی کا سلیقہ ۔کچھ سپاہیوں سے انہوں نے ہاتھ ملایا لیکن پھر وہ قدرے بلندی پر جاکھڑے ہوئے اور اپنا کرتہ لٹکا دیا۔غازیوں کی سپاہ کا ایک ایک جانباز اس کرتے کو چھوتے ہوئے گزرگیا۔

http://newageislam.com/urdu-section/ہمارے-لیڈر-ہمارے-لیڈر-نہیں-/d/1843


0 comments: