Pages

Wednesday, June 13, 2012

پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش ؟, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش ؟
ہارون عدیم
گزشتہ د نوں ایک نجی چینل پر ایک ٹاک شو میں گفتگو کے شرکا ایک بار پھر تقسیم کرنے کی بات کررہے تھے جبکہ فخر زمان (چئیر مین اکیڈمی اور بیات) اس بات کا دفاع کررہے تھے کہ پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کو تقسیم کرنا ہے تو پھر دوسرے صوبوں کو بھی ڈویزنل لیول پر تقسیم کردیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ جمہوریت دشمن پنجاب کے جمہور کی اعددی اکثریت کو ختم کرنے کی بات نہ کرتے ہوں، اور نہ ہی یہ پہلا موقع ہے کہ فخر زمان یا اس کے رفیق اس کا دفاع نہ کررہے ہوں۔ جب جب کوئی ایسی آواز اٹھی ہے فخر زمان اور اس کے ہم نواؤں نے اس سوچ کی سختی سے مذمت کی ہے ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب موقع آگیا ہے کہ پنجابیوں کو پہلےپنجابی بننا ہوگا ۔کیونکہ پنجاب کو اب بھی پاکستان کا ‘‘ماما’’ بننے کا بخار ہے ، اور پاکستان کو متحد اور قائم رکھنے کا جنون ۔پنجاب کے اس کردار نے دوسرے صوبوں کو پاکستان کے خلاف کردیا۔لہٰذا نوکر شاہی کی سازشوں اور طالع آزماؤں کی ریشہ دوانیوں کا سارا غصہ پنجاب پر نکلتا ہے۔ 80کی دہائی کے اوائل میں محمد حنیف رامے مرحوم نے ‘‘پنجاب کا مقدمہ’’ لکھ کر پنجابیوں کو یہ احساس دلایا کہ پاکستان کو ‘‘متحداور قائم’’ رکھنے کی ذمہ داری صرف پنجاب کا حصہ نہیں بلکہ یہ دوسرے صوبوں کی بھی ذمہ داری ہے، پنجابی جتنی جلدی ‘‘پاکستان کے مامے’’ بننے کے بخار سے چھٹکارا پالیں گے یہ ان کے اور پاکستان کے حق میں اتنا ہی بہتر ہوگا۔ لہٰذا پنجابیوں کو آہستہ آہستہ یہ بات سمجھ میں آنی شروع ہوئی کہ پنجابیوں کو خود کو ‘‘پاکستانی’’ثابت کرنے کے بجائے دوسرے صوبوں کے عوام کی طرح پہلے اپنی صوبائی شناخت کو اپنانا ہوگا اور پھر پاکستانی بننا ہوگا۔ کیونکہ کراچی میں بسنے والے ‘‘مہاجر پاکستانی’’خود کو ‘‘سندھی پاکستانی’’ کہلانے کی بجائے ‘‘مہاجر’’ کہلوانے پر بضد تھے، اور بلوچی، سندھی اور پٹھان اپنی ‘‘نسلی شناخت’’ کو سامنے رکھے ہوئے ہیں۔ نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما ولی خان نے تو یہاں تک کہا تھا کہ وہ پہلے پختون 1400سال پرانے مسلمان اور 36سال پرانے پاکستانی ہیں
http://newageislam.com/urdu-section/پنجاب-کو-تقسیم-کرنے-کی-سازش-؟/d/1464

0 comments: