Pages

Tuesday, June 19, 2012

سیرت پاک کا مطالعہ۔عصرِ حاضر کی ضرورت, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
سیرت پاک کا مطالعہ۔عصرِ حاضر کی ضرورت

عادل صدیقی

دنیا میں اس وقت ہر چوتھا آدمی مسلمان ہے، ہندوستان میں مذہب اسلام کے ماننے والوں کی تعداد ہندوؤں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام ایک عالمی مذہب ہے۔ ایک موٹے اندازے کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی تعداد 70کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا میں کل آبادی کا ساتواں حصہ مسلمانوں پر ہی مشتمل ہے۔ ساتویں صدی عیسوی کے آغاز پر آخری نبی حضور اکرم ﷺ کے توسط سے اسلام دنیا میں آیا ۔اس لئے کچھ لوگ اسے محمڈن ازم کہتے ہیں ۔ حالانکہ یہ کہنا غلط ہے ۔ حضرت عیسیؑ ٰ کی طرف سے قائم کردہ مذہب کرسچن مذہب کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے نبی تھے۔وہ مذہب کے خالق نہ تھے بلکہ آپ کی ذات گرامی کے طفیل مذہب اسلام جو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا مذہب ہے، دنیا میں آیا اس لئے یہ مذہب اسلام کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اسلام کے معنی سلامتی اور امن کے ہیں۔ اسلام مذہب ساتویں صدی عیسوی کے آغاز میں عرب کی سرزمین پر نازل ہوا اور شام ، فلسطین، مصر نیز شمالی افریقہ کے ملکوں میں پھیل گیا۔ مذہب اسلام مغرب میں اسپین تک پھیل گیا اور مشرق میں دریائے سندھ تک آگیا ۔ ہندوستان کے جنوبی علاقے میں عرب تاجروں کے توسط سے اسلام آیا۔ اس وقت اسلام چین میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسلام کی معنی خیز تعلیمات کو سمجھنے کے لئے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی سیرت کا مطالعہ بے حد ضروری ہے۔ قرآن کریم بلاشبہ ایک آسمانی کتاب ہے اور انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا مہد سے لحد تک احاطہ کرتی ہے۔ ہمارے نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ قرآنی تعلیمات کی عملی تفسیر ہے۔ مغربی دانشور وں اور مفکرین نے بھلے ہی اسلام پر طرح طرح کے اعتراض کئے ہوں مگر اس بات پر دہ بھی متفق ہیں کہ قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جس کی حفاظت روز اول سے جس طرح کی گئی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے کسی اور تاریخی کتاب ،درس کتاب یا کسی بھی مذہب کتاب کا تحفظ اس انداز پر نہیں ہواہے جس طرح کہ کلام پاک کا ایک طرح سے سیرت پاک کا مطالعہ قرآنی تعلیمات کا ہی مطالعہ ہے۔

http://newageislam.com/urdu-section/سیرت-پاک-کا-مطالعہ۔عصرِ-حاضر-کی-ضرورت-/d/2343


0 comments: