Pages

Monday, June 18, 2012

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت: قسط ‘‘بی’’49, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت: قسط ‘‘بی’’49

حقوق النسواں مولوی ممتاز علی کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب 1898میں لکھی گئی تھی۔ مولوی ممتاز علی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خاں کے ہمعصر تھے ۔ حقوق النسواں اسلام میں عورتوں کے حقوق پرپہلی مستند تصنیف ہے۔ مولونی ممتاز علی نےنہایت مدلل طریقے سے قرآنی آیات اور مستند احادیث کی مدد سے یہ ثابت کیا ہے کہ مردوں کی عورتوں پر نام نہاد برتری اور فضیلت اسلام یا قرآن کا تصور نہیں، بلکہ ان مفسرین کے ذہنی رویہ کا نتیجہ ہے ،جو مردانہ شاونیت (Chauvanism) کے شکار تھےاس کتاب کی اشاعت نے 111سال پہلے ایک نئی بحث کا دروازہ کھول دیا تھا۔ کچھ نے اس کتاب کی سخت مخالفت کی ،لیکن بہت سے علما نےاس تصنیف کو خیر مقدم کیا اور کچھ نے خاموشی ہی میں بہتر سمجھی روزنامہ ‘‘صحافت’’ ممبئی اسے اس لئے سلسلہ وار شائع کررہا ہے کہ ایک صدی بعد بھی یہ تصنیف اور اس کے مضامین آج کے حالات میں مطابقت رکھتے ہیں، اس لئے بالکل نئے معلوم ہوتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ مضامین بغور پڑھے جائیں گے اور اس عظیم الشان تصنیف کا شایان شان خیر مقدم کیا جائے گا۔ایڈیٹر

جن گھروں میں ناچاقیاں دیکھی جاتی ہیں وہاں عمو ماً اطاعت شوہر کی کمی پائی جاتی ہے۔ اس زمانہ میں بعض یافتہ لڑکیاں اطاعت احکام شوہر کا دعویٰ کرتی ہیں مگر اس کے ساتھ معقول کی قید لگاتی ہیں۔یعنی صرف ان احکام کی اطاعت کرنے کا اقرار کشرتی ہیں جو معقول ہوں ۔ لیکن اگر پوچھا جائے کہ کس کی رائے میں معقول ہوں تو ضرور یہ ہی جواب دیں گی کہ ہماری اپنے رائے میں اندریں صورت یہ تعمیل احکام شوہر نہ ہوئی بلکہ اپنے دل کی خوشی کا کام ہوا کہ اچھا لگا مانا ۔ پس اصل فرماں برداری وہ ہے کے شوہر کے حکم کو بغیر چوں چرا کے دلی خوشی کے ساتھ تسلیم کرے اور اگر حکم کی خوشی میں بیوی کی دلی خوشی نہ بھی ہوتب بھی اپنی ناخوشی کا اظہار کرکے شوہر کے دل کو میلا نہ کرے۔

http://www.newageislam.com/urdu-section/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت--قسط-‘‘بی’’49/d/2303

0 comments: