Pages

Monday, June 18, 2012

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت :قسط 46, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت :قسط 46
ان تمام خرابیوں کا علاج مردوں میں اعلیٰ درجہ کی تعلیم کا پھیلا نا اور ان میں نیک خیالات کا پیدا کرنا ہے۔ عورتوں کے حقوق قائم نہیں ہوسکتے اور ان کی حفاظت نہیں ہوسکتی اور ان کی حفاظت نہیں کی جاسکتی اور جو ظالمانہ بدسلوکیاں ان کے ساتھ کی جاتی ہیں وہ رک نہیں سکتیں اور ان میں ادنیٰ ترین درجہ کی تعلیم ذرا بھی ترقی نہیں پاسکتی تا وقت یہ کہ مردوں میں اعلیٰ درجہ کی تعلیم نہ پھیلائی جائے اور اس تعلیم کے ذریعہ سے ان امور کی ضرورت ان کو ذہن نشین نہ ہوجائے اور نہ صرف تعلیم ہی کافی ہوگئی بلکہ اس کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی تربیت اور نیک صحبت کی ضرورت ہے جو ان کے دلوں کو سچائی اور نیک دلی کے سانچہ میں ڈھال دے۔ جس سے ان کے دل پاکیزہ خیالات اور نیک جذبات کے ساتھ ایسی مناسبت پیدا کرلیں کہ وہ اس کے آرام وخوشی کے ضروری شرط بن جائیں۔ جب تک اس قسم کی تعلیم سے ہماری قوم کے مردوں میں روشن دماغی اور نیک تربیت سے ان کے دلوں میں خدا ترقی پیدا نہ ہوگی کیا ممکن ہےکہ ہماری چند سطور ان کے صفحہ دل پر کوئی گہرا نقش اور ان کی طبیعتوں کی ماہیت کو بدل سکیں ہمارے ان اوراق کواگر کوئی پڑھنے والے ہوں گے تو وہ ہی جن کو اعلیٰ تعلیم اور نیک تربیت نے اس انقلاب کے لئے جس کی ہم نے تجویز کی ہے مستعد کردیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے ہم ضرور سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں پر عورت کی تمدنی حالت میں انقلاب پیدا کرنے کی ضرورت روشن ہوگئی ہے وہ منتظر نہ رہیں کہ اور لوگ بھی ان کے ہم آہنگ ہوں تب وہ اپنے یقین و ثوق پر کار بند ہوں، بلکہ چند نیک اور پاکیزہ خیال والوں کے عمل خود اپنا قدرتی اثر دیکھنے والوں کے دل پر کریں گےاور ان کوبھی اسی طریق عمل ہوگا گروید ہ بنائیں گے۔
http://www.newageislam.com/urdu-section/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت--قسط-46/d/2274

0 comments: