Pages

Monday, June 18, 2012

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت: قسط 40, Urdu Section,

Urdu Section
عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت: قسط 40

حقوق النسواں مولوی ممتاز علی کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب 1898میں لکھی گئی تھی ۔مولوی ممتاز علی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کے ہمعصر تھے ۔حقو ق النسواں اسلام میں عورتوں کے حقوق پر پہلی مستند تصنیف ہے۔ مولوی ممتاز علی نے نہایت مدلل طریقے سے قرآنی آیات اور مستند احادیث کی مدد سے یہ ثابت کیا ہے کہ مردوں کی عورتوں پر نام نہاد برتری اور فضلیت اسلام یا قرآن کا تصور نہیں ،بلکہ ان مفسرین کے ذہنی روبہ کا نتیجہ ہے ،جو مردانہ شاونیت (Chauvanism)کے شکار تھے۔اس کتاب کی اشاعت نے آج سے 111سال پہلے ایک نئی بحث کا دروازہ کھول دیا تھا ۔کچھ نے اس کتاب کی سخت مخالفت کی ،لیکن بہت سے علما نے اس تصنیف کا خیر مقدم کیا او رکچھ نے خاموشی ہی میں بہتری سمجھی روزنامہ ‘‘صحافت’’ ممبئی اسے اس لئے سلسلہ وار شائع کررہا ہے کہ ایک صدی بعد بھی یہ تصنیف اور اس کے مضامین آج کے حالات سے مطابقت رکھتے ہیں ، اس لئے بالکل نئے معلوم ہوتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ مضامین بغور پڑھے جائیں گے اور اس عظیم الشان تصنیف کا شایان شان خیر مقدم کیا جائے گا۔ایڈیٹر

پس دو چار دفعہ کے ٹلانے سے ہمارا کچھ حرج نہ ہوگا بلکہ ہماری عزت بڑھے اور انہیں ہماری چنداں پروا نہیں ہے منظوری کا خط لکھو تو دو چار جگہ کے جھوٹے سچے رشتوں کا بھی ذکر کردینا کہ فلاں فلاں جگہ سے پیغام آئے ہیں۔’’ فقط۔

اس خط میں بھاری بھرکم کے اصول کو خوب تصریح کے ساتھ بیان کیا ہے۔ بجائے ایسے خطوط نہایت پر لطف اور دل خوش کرنے والے ہونے چاہئیں ۔ اس تحقیق و تفتیش کے جو ابتدا بیشک ضروری ہے اور جس کے اثنا میں بیشک عیب و صواب سب کچھ دیکھنا پڑتا ہے پھر ہر دوفریق کی نظر میں دوسرا فریق اس رشتہ کے باب میں دنیا میں سب سے بہتر قرار پانا چاہئے ۔

http://newageislam.com/urdu-section/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت--قسط-40/d/2243


0 comments: