Pages

Monday, June 18, 2012

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت: قسط 39, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت: قسط 39

منگنی کے ایام میں لڑکی اور لڑکے کے اقربا میں جو خط وکتابت ہووہ ضرور ہے کہ سچے اخلاص او رمحبت سے پر اور یگانگت کے رنگ سے رنگین ہو ہمارے ہاں منگنی کے ایام میں جس قسم کی خط وکتابت ہوتی ہے ہم اس کو سخت ناشائستہ تصور کرتے ہیں یہ صحیح ہے کہ منگنی سے پہلے دونوں خاندان ایک دوسرے کے حال کی تفتیش بہت چھان بین کے ساتھ کرتے ہیں لیکن جب وہ مرحلہ طے ہوچکے اور یگا نگت قائم ہوجائےتو ایک دوسرے کی عیب جوئی ۔ یا چھوٹائی بڑائی کا فرق تو بڑی بات ہے کوئی امر ایسا بھی نہیں ہوناچاہئے جو مغائرت پر دال ہو ہمارے ہاں یہ بہت معیوب بات ہے کہ ہر خاندان اپنی عزت کو دوسرے سے برتر ثابت کرنا چاہتا ہے خصوصاً لڑکی والے ہر تقریر اور ہر تحریر سے یہ جتلا نا چاہتے ہیں کہ ہم اس رشتہ کی چنداں ضرورت نہ تھی ۔ اور گو حقیقتاً لڑکی کی شادی کی ان کو جلدی بھی ہو لیکن دوسرے فریق پروہ اس ضرورت کو ظاہر نہیں کرتے بلکہ بظاہر ٹالنا چاہتے ہیں ۔ اور بار بار یہ بھی جتلاتے ہیں کہ رشتہ تو اچھی اچھی جگہ سے آئے تھے مگر تمہاری تقدیر تیز نکلی۔

جس اصول پر یہ کارروائی ہوتی ہے اس کا نام ہماری دانست میں بھاری بھرکم کا اصول ہے اس اصول کے رو سے لڑکی والے باوجود اس کے کہ لڑکی کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس کے لئے بیا ہے جانے کی شدیدضرورت ہے اسی لاپرواہی سے رشتہ کا ذکر کرتے ہیں کہ گویا لڑکی ابھی قابل ازدواج ہی نہیں ہوئی اور گویا پچاس جگہ سے رشتہ آیا ہوا ہے ایک لڑکی کا کسی خاندان میں رشتہ ہوا۔ لڑکی نہایت لائق اور لڑکا لیاقت کا نہایت قدرداں ۔دونوں میں ازحد دلی محبت ہوگئی۔ ممکن نہ تھا کہ اگر یہ رشتہ ٹوٹ جائے تو یہ لڑکا لڑکی اپنا رشتہ کسی اور جگہ ہونا پسند کریں ۔تاہم ذرا ذرا سی بات پر لڑکی کی بہن لڑکے والوں کو ہمیشہ یہی کہا کرتی تھی کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا ۔جہاں گل ہے وہاں بلبل کا کال نہیں ۔ ہمیں ایک اور تعلیم یافتہ عورت کا خط ہاتھ لگا ہے جو اپنے کسی عزیز کے رشتہ کے بارے میں اپنے خاندان کے بزرگ کو لکھتی ہے۔

http://newageislam.com/urdu-section/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت--قسط-39/d/2237


0 comments: