Pages

Saturday, June 16, 2012

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت:قسط 15, Urdu Section, NewAgeIslam.com

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت:قسط 15

حقو ق النسواں مولوی ممتاز علی کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب 1898میں لکھی گئی تھی۔ مولوی ممتاز علی علی گڑھ یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کے ہمعصر تھے۔ حقوق النسواں اسلام میں عورتوں کے حقو ق پہلی مستند تصنیف ہے۔ مولوی ممتاز علی نے نہایت مدلل طریقے سے قرآنی آیات اور مستند احادیث کی مدد سے یہ ثابت کیا ہے کہ مردوں کی عورتوں پرنام نہاد برتری اور فضیلت اسلام یا قرآن کا تصور نہیں ، بلکہ مفسرین کےذہنی رویہ کا نتیجہ ہے ، جو مرد انہ اشاونیت (Chauvanism)کے شکار تھے۔ اس کتاب کی اشاعت نے آج سے 111سال پہلے ایک نئی بحث کا دروازہ کھول دیا تھا۔ کچھ نے اس کتاب کی سخت مخالفت کی لیکن بہت سے علما نے اس تصنیف کا خیر مقدم کیا اورکچھ نے خاموشی ہی میں بہتری سمجھی روز نامہ ‘‘صحافت’’ ممبئی اسے اس لئے سلسلہ وار شائع کررہا ہے کہ ایک صدی بعد بھی یہ تصنیف اور اس کے مضامین آج کے حالات سے مطابقت رکھتے ہیں، اس لئے بالکل نئے معلوم ہوتے ہیں۔ امید کی یہ مضامین بغور پڑھے جائیں گے اور اس عظیم الشان تصنیف کا شایان شان خیر مقدم کیا جائے گا۔۔۔۔۔ایڈیٹر

ہمارے چند درد مند احباب نے یہ تجویز کی ہے کہ ایک دفعہ کوشش کر کے اردو زبان کے سب ناولوں کو پڑھ لیا جائے اور ان میں سے جو اچھی اور پرھنے کے قابل کتابیں ہوں وہ چھانٹ لی جائیں۔ ہمارے دوستوں نے یو ں ٹھہرا یا ہے کہ ان کتابوں کو باہم تقسیم کرلیا جائے اور ایک دوست چند ناول پڑھ کر ان کی نسبت اپنی رپورٹ پیش کرے اس طرح پر چند روز محنت سے کچھ کتابیں اچھی علیحدہ ہوجائیں گی اور ہم ان کی نسبت اخبار مجوزہ میں اشتہاردیں گے کہ اگر کوئی شخص اپنے بچوں کو ناول پڑھا نا چاہتا ہے تو ان کتب منتخبہ میں سے ہی کوئی ناول پڑھائے ۔آج کل اچھے برے ناول کا کوئی معیار نہیں ہے اور اس طوفان بے تمیزی میں جو مصنف درحقیقت کوئی اچھی کتاب لکھتابھی ہے تو اس کی بالکل قدر نہیں ہوتی۔ بہت سے لوگ اچھی کتابوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ اور اچھے اچھے ناموں کے دھوکے میں وہ بعض کتابیں منگاتے ہیں اور آخر اپنے کام کی نہ پاکر ردی میں ڈال دیتے ہیں ۔ وہ ہی کتابیں کبھی گرتی پڑتی بچوں کے ہاتھ میں جا پہنچتی ہیں اور گھر کو ناپاک کرتی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اگر ہمارا مجوزہ جاری ہوجائے تو کتابوں کی نسبت کبھی ایسا دھوکا کسی ماں باپ کو نہ ہوگا۔

http://newageislam.com/urdu-section/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت-قسط-15/d/2116


0 comments: